مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطےمیں کشمیر بنیادی تنازع ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی ناگزیر ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کر امن کا پیغام دیا اب بھارت پرمنحصر ہے کہ وہ امن کی طرف آتا ہے یاخطے کوعدم استحکام کی طرف لے جانے کا ایجنڈا لے کرچلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کا علاقائی امن پر اچھا اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت الزام تراشی کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی فوج خواتین کی عصمت دری اور پیلٹ گنز سے لوگوں کی بینائی چھین رہی ہے جس کا ردعمل تو آئے گا۔
پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطےمیں کشمیر بنیادی تنازع ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی ناگزیر ہے۔
News ID 1888626
آپ کا تبصرہ